Jun ۲۹, ۲۰۲۳ ۱۶:۴۳ Asia/Tehran
  • ایران کے 111 سالہ حاجی منیٰ میں اپنے خالق حقیقی سے جاملے

ایران کے صوبے کردستان سے تعلق رکھنے والے حاجی مصطفی محمد زادہ آج حج کے اعمال کی انجام دہی کے بعد منیٰ میں انتقال کرگئے

سحر نیوز/ ایران: مہر خبررساں ایجنسی  کی رپورٹ کے مطابق صوبہ کردستان کے ادارہ حج و زیارات کے سربراہ کاوه شیرزادی نے کہا ہے کہ شہر بانہ سے تعلق رکھنے والے معمرترین حاجی مصطفی محمد زادہ نے سرزمین منیٰ میں حج کے اعمال انجام دینے کے بعد داعی اجل کو لبیک کہا۔

کردستان کے شہر بانہ کے 111 سالہ حاجی مصطفی محمد زادہ کو مناسک حج کی ادائیگی کے بعد احرام کی حالت میں دل کا دورہ پڑا تھا جوکہ جان لیوا ثابت ہوا اور سرزمین منیٰ  میں احرام کی حالت میں خالق حقیقی سے جاملے۔

صوبائی ادارہ حج و زیارات کے سربراہ کے مطابق حاجی مصطفی محمد زادہ کا جسد خاکی سعودی عرب میں ہی سپرد خاک کیا جائے گا۔

ٹیگس