شام کے سلسلے میں مغربی دنیا کا رویہ منافقانہ ہے: ایران
اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب امیرسعید ایروانی نے شام کے سلسلے میں مغربی دنیا کے رویے کو منافقانہ اور دوہرے معیار پر مبنی قرار دیا ہے۔
سحر نیوز/ ایران: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شام کے سیاسی حالات اور انسانی صورتحال کے پیش نظر ایک خصوصی نست نشست منعقد کی گئی جس میں اس عالمی ادارے میں ایران کے مستقل مندوب امیرسعید ایروانی نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی حالیہ رپورٹ کے مطابق یکطرفہ پابندیوں کے نتیجے میں شام میں انسانی المیہ رونما ہو سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی رپورٹ میں زور دے کر کہا گیا ہے کہ پابندیوں نے انسان دوستانہ امداد اور حیاتی خدمات تک دسترسی کو بھی مشکل بنا دیا ہے۔
امیرسعید ایروانی نے کہا کہ امدادی کارروائی پر دی جانے والی چھوٹ ، صرف ایک بے بنیاد اور بے نتیجہ دعوی ہے جس پر کبھی عمل نہیں کیا گیا۔