ایرانی حاجیوں کا پہلا قافلہ واپس وطن لوٹ آیا (تصاویر)
فریضۂ حج کی ادائیگی کے بعد ایرانی حاجیوں کا ایران پہنچنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔
سحر نیوز/ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبہ اصفہان کے حجاج کرام کا پہلا قافلہ مکۂ مکرمہ میں حج کا فریضہ ادا کرکے وطن واپس پہنچ گیا ہے۔ ایر پورٹ پر ایرانی حاجیوں کا فقید المثال استقبال کیا گیا۔
اس سال ایران سے 87 ہزار 541 حجاج کرام نے حج کی سعادت حاصل کی اورفریضہ حج کی ادائیگی کے دوران 22 ایرانی حجاج انتقال کر گئے جن میں 6 خواتین بھی شامل ہیں ۔ البتہ انتقال کرنے والے حجاج میں سے ایک ایران کے صوبے کردستان سے تعلق رکھنے والے حاجی مصطفی محمد زادہ بھی ہیں جو حج کے اعمال کی انجام دہی کے بعد منیٰ میں انتقال کرگئے
معمر ترین 111 سالہ ایرانی حاجی مصطفی محمد زادہ کو مناسک حج کی ادائیگی کے بعد احرام کی حالت میں دل کا دورہ پڑا تھا جوکہ جان لیوا ثابت ہوا اور سرزمین منیٰ میں احرام کی حالت میں خالق حقیقی سے جا ملے۔