Jul ۰۵, ۲۰۲۳ ۱۵:۴۹ Asia/Tehran
  • فلسطینی جوانوں نے جنین میں اسرائیل کو دندان شکن جواب دیا: سپاہ پاسداران

جنرل اسماعیل قاآنی نے کہا ہے کہ فلسطینی جوانوں نے عزت کے ساتھ زندگی گزارنے اور بہادری کے ساتھ لڑنے کا درس اسلامی انقلاب سے سیکھا۔

سحر نیوز/ ایران: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے کمانڈر جنرل اسماعیل قاآنی نے کہا ہے کہ قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت نے جنین کے کیمپ پر حملہ کرنے کیلئے اپنی تمام افواج و ذرائع  کو استعمال کیا لیکن فلسطینی جوانوں نے انھیں دندان شکن جواب دیا۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی جوان آج جس پوزیشن میں ہیں اس پہلے ہم نےانھیں اس پوزیشن میں نہیں دیکھا تھا اور اسی طرح اس وقت صیہونی جارحین جس مشکل صورتحال سے گذر رہے ہیں اور ان میں جو اختلافات ہیں اس سے پہلے ہم نے ان کی یہ صورتحال نہیں دیکھی تھی۔

جنرل اسماعیل قاآنی نے کہا کہ فلسطینی جوانوں نے عزت کے ساتھ زندگی کرنے اور بہادری کے ساتھ لڑنے کا درس اسلامی انقلاب سے سیکھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ صیہونی 70 سال سے زیادہ عرصے سے فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہے ہیں لیکن وہ وقار کے ساتھ اپنے حقوق، زمین اور مطالبات کا دفاع کررہے ہیں۔

جنرل اسماعیل قاآنی نے صیہونیوں کے خلاف فلسطینی مزاحمت کاروں کی کارروائیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی مزاحمت بعض دنوں میں مغربی کنارے میں صیہونی حکومت کے عناصر کے خلاف 30 سے ​​زیادہ آپریشن کرتی ہے۔ یہ علاقہ فلسطینی عوام کی سرزمین جسے فلسطینیوں سے زبردستی چھین لیا گیا تھا۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ شہید قاسم سلیمانی نے دوسروں کو دشمن کے ساتھ محاذ آرائی کے میدان میں اترنے کا طریقہ سکھایا کہا کہ شہید قاسم سلیمانی نے سب کو سکھایا کہ اگر دشمن منطقی نہیں ہے اور طاقت اور طاقت کے استعمال سے اپنی بات منوانا چاہتا ہے تو اس سے کیسے نمٹا جائے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے کمانڈر نے مغرب سے ایشیا کی طرف اقتدار کی منتقلی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اقتدار کی اس منتقلی کی وجہ مختلف شعبوں میں امریکہ کی پے در پے ناکامیاں ہیں۔

ٹیگس