Jul ۱۲, ۲۰۲۳ ۱۷:۲۶ Asia/Tehran
  •  نوجوانوں کی فکر کی سطح ماضی کے مقابلے میں بلند تر ہو چکی ہے: رہبرانقلاب اسلامی

رہبر انقلاب اسلامی نے آج صبح دینی مدارس کے طلبہ اور مبلغین سے ملاقات کی۔

سحر نیوز/ ایران: رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے دینی طلبہ سے اپنے خطاب میں ایران میں موجود دینی تبلیغ کی عظیم اور وسیع گنجائشوں پر زور دیا۔

آپ نے فرمایا کہ آج کے نوجوانوں، حتی نوجوانی کا مرحلہ گزار چکی نوجوان نسل کا ماضی کی نسل سے قیاس نہیں کیا جا سکتا۔

رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ آج کے نوجوانوں کی فکر کی سطح ماضی کے مقابلے میں بلند تر ہو چکی ہے تاہم اسے آج کے دور کی بے قاعدہ آنلائن دنیا اور ابلاغیاتی یلغار کا بھی سامنا ہے۔

آپ نے فرمایا کہ موجودہ دور میں ذرائع ابلاغ کی کثرت اور آوازوں کی تنوع نے گھرانے اور تربیتی تعلیمات کی آواز کو دبا دیا ہے جس کیلئے ضروری ہے کہ دین کے تبلیغی پہلو کواولین ترجیحات میں شامل کیا جائے۔

ٹیگس