Jul ۲۰, ۲۰۲۳ ۱۸:۲۶ Asia/Tehran
  • امریکہ کی یکطرفہ پابندیاں، شام کی انسانی اوراقتصادی صورتحال کی بہتری کی راہ میں اہم رکاوٹ ہے: ایران

ایران نے کہا ہے کہ امریکہ کی یکطرفہ پابندیاں شام کی انسانی اوراقتصادی صورتحال کی بہتری کی راہ میں اہم رکاوٹ ہے۔

سحر نریوز/ ایران: اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب امیر سعید ایروانی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے کہا کہ یکطرفہ پابندیوں کا مسلسل نفاذ شام کی انسانی اور اقتصادی صورتحال کو بہتر بنانے میں ایک اہم رکاوٹ ہے۔ شام میں مسلسل بڑھتا ہوا انسانی بحران اور 6 فروری 2023 کو آنے والے تباہ کن زلزلے سے انسانی امداد کی فوری ضرورت بڑھ گئی ہے۔

امیر سعید ایروانی نے کہا کہ شام کے تمام علاقوں میں غیر جانبدارانہ اور غیر سیاسی امداد کی فراہمی اور کمزور افراد تک پہنچنا نہایت اہم ہے۔ شام میں پائیدار اور طویل مدتی ترقی کی حمایت بہت ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ یکطرفہ پابندیوں کا مسلسل نفاذ شام کی انسانی اور اقتصادی صورتحال کو بہتر بنانے میں ایک اہم رکاوٹ ہے۔ ان غیر قانونی پابندیوں اور اقدامات نے لوگوں کی معیشت اور معیار زندگی کو منفی طور پر متاثر اور حکومت کی بنیادی خدمات کی فراہمی کی صلاحیت کو محدود کر دیا ہے۔ شام میں حالیہ زلزلے کے پیش نظر، ان غیر منصفانہ اقدامات کو اٹھانا اور بھی اہم ہے۔

امیر سعید ایروانی نے شام میں اقوام متحدہ کے کردار کے بارے میں کہا کہ ہمیں افسوس ہے کہ سلامتی کونسل سرحد پار میکانزم کے لیے قرارداد پر کسی معاہدے تک پہنچنے میں ناکام رہی۔ ہم شامی حکومت کے فیصلے کو سراہتے ہیں، جس میں بشار الاسد حکومت نے 13 جولائی 2023 کو اقوام متحدہ اور اس کی متعلقہ خصوصی ایجنسیوں کو باب الحوا  سرحدی کراسنگ پوائنٹ سے استفادہ کرنے کے لیے چھ ماہ کی مدت کے لیے اجازت دینے کا اعلان کیا تھا تاکہ شام کے شمال میں سب سے زیادہ شہری آبادی کو انسانی امداد کی ضرورت پوری ہو۔

ٹیگس