Jul ۳۰, ۲۰۲۳ ۱۶:۴۵ Asia/Tehran
  • ایرانی تیل کی برآمدات محدود کرنے میں امریکہ ناکام

امریکی پابندیاں ایرانی تیل کی برآمدات محدود کرنے میں پوری طرح ناکام ہو گئی ہیں ۔

سحر نیوز/ ایران: امریکی پابندیوں کے باوجود نہ صرف یہ کہ ایران کی تیل کی بر آمدات جاری ہیں بلکہ ان میں اضافہ بھی ہوا ہے۔ ایران سے تیل خریدنے والے بہت سے ملکوں کے ساتھ چین نے بھی ایران سے تیل کی برآمدات بڑھا دی ہیں۔

کپلر ادارے نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ چین کیلئے ایرانی تیل کی برآمدات میں گذشتہ تین برس میں تین گنا اضافہ ہوا ہے۔ اور یہ شرح 3 لاکھ 24 ہزار یومیہ سے بڑھ کر 10 لاکھ بیرل یومیہ تک پہنچ گئی ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق چین کیلئے ایرانی تیل کی برآمدات 2017 اور2018 میں بالترتیب 6 لاکھ 92 ہزار اور 7 لاکھ 46 ہزار بیرل یومیہ تھی۔ اور بین الاقوامی ایٹمی معاہدے سے امریکہ کی غیر قانونی علیحدگی اور مئی 2019 میں ایران سے تیل کی درآمدات کی چھوٹ کی مدت ختم ہونے کے بعد چین کیلئے ایرانی تیل کی برآمدات میں بہت کمی آئی، جو 2019 اور 2020 میں گھٹ کر 4 لاکھ 66 ہزار اور 3 لاکھ 24 ہزار بیرل یومیہ پر پہنچ چکی گئی تھی۔

 

ٹیگس