Jul ۳۰, ۲۰۲۳ ۱۸:۵۶ Asia/Tehran
  • قرآن مجید کی توہین کے خلاف ایرانی خواتین کا عظیم الشان اجتماع

قرآن مجید کی توہین کے خلاف ایرانی خواتین نے عظیم الشان اجتماع منعقد کیا۔

سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں حضرت عبدالعظیم حسنی (ع) کے مقبرے میں چار ہزار سے زائد خواتین کا عظیم الشان اجتماع منعقد ہوا ۔ اس موقع پر ایرانی خواتین نے جن کے ہاتھوں میں قرآن مجید اور پلے کارڈ تھے قرآن مجید کی توہین کے خلاف نعرے لگائے اور سویڈن اور ڈنمارک میں قرآن مجید کی مسلسل توہین کی مذمت کی۔

خیال رہے کہ ڈنمارک میں 24 جولائی کو انتہائی دائیں بازو کے گروپ ڈانسکے پیٹریاٹر نے ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں ایک شخص قرآن پاک کی بے حرمتی اور نذرآتش کرتے ہوئے نظر آرہا تھا۔

گزشتہ ہفتے ایک اور احتجاج میں پناہ گزین سلوان مومیکا نے قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے کے لیے مقدس کتاب پر پیر رکھا لیکن اسے نذرآتش نہیں کیا، اس کے بعد ڈنمارک میں قرآن مجید کی توہین کی گئی جس پر عالم اسلام میں زبردست احتجاج ہوا۔

ایران، پاکستان، عراق، ترکیہ، متحدہ عرب امارات، اردن اور مراکش سمیت متعدد مسلم ممالک کی حکومتوں نے اس واقعے پر احتجاج کیا، جبکہ عراق نے قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے شخص کو ملک میں مقدمے کا سامنا کرنے کے لیے حوالگی کا مطالبہ کیا۔

ٹیگس