Jul ۳۱, ۲۰۲۳ ۱۸:۱۸ Asia/Tehran
  • ایران نے کبھی بھی اعتماد کی بنیاد پر امریکہ کے ساتھ گفتگو نہیں کی: وزارت خارجہ

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہم کبھی بھی اعتماد کی بنیاد پر امریکہ کے ساتھ گفتگو نہیں کرتے ہیں۔

سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے آج اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا کہ امریکی حکومت کے بارے میں ایران کی نقطہ نظر واضح ہے کہ ہم کبھی بھی اعتماد کی بنیاد پر امریکہ کے ساتھ گفتگو نہیں کرتے ہیں۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکہ کے سابق سفارتکار رابرٹ مالی کی لیک ہونے والی  آڈیو اور ایران کی آئندہ حکمت عملی کے بارے میں کہا کہ یہ بات کہ اس شخص نے کیا کہا ہے یہ امریکی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس بارے میں وضاحت کرے  لیکن ایران پابندیوں کے خاتمے کے بارے میں مذاکرات کو اپنے قومی مفادات کی بنیاد پر ایران کے حقوق کو حاصل کرنے کیلئے انجام دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پابندیوں کے خاتمے کیلئے مذاکرات کوجاری رکھنا امریکہ پر ایران  کے اعتماد کی بنیاد پر نہیں ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایران اپنے قومی مفادات کے تحت اور ایٹمی معاہدے کی روح کے مطابق مذاکرات کر رہا ہے اور سفارتی راستے پر گامزن ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب بھی مقابل فریق تیار ہو اور ہمیں مقابل فریق کے اس کے پابند رہنے کے بارے میں اطمینان حاصل ہو جائے تو ایٹمی معاہدہ پر مذاکرات کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔

ٹیگس