Aug ۲۶, ۲۰۲۳ ۱۱:۱۴ Asia/Tehran
  • بوسنیا ہرزیگووینا میں ایران کے ثقافتی ہفتے کی تقریبات کا انعقاد

بوسنیا ہرزیگووینا کے شہر بیلینا کے ثقافتی مرکز میں ایران کے ثقافتی ہفتے کی تقریبات کا انعقاد جاری ہے جس میں ایرانی فلموں، آرٹس ، پینٹنگز اور خطاطی کے نمونے پیش کئے گئے ہیں۔

سحرنیوز/ایران: ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق بوسنیا ہرزیگووینا کے بیلینا شھر کے ایک ثقافتی مرکز میں ایران کے ثقافتی ہفتے کےحوالے سے تقریبات کا انعقاد جاری ہے جس میں ایرانی فلموں کی نمائش کے علاوہ ایرانی مصوروں کی پینٹنگز اور مشھور خطاطوں کے شاہکار بھی نمائش میں رکھے گئے ہیں۔ بوسنیا ہرزیگووینا میں ایران کے سفیر ماشاءاللہ شاکری نے کہا ہے کہ تہذیبیں اقوام کو آپس میں ملانے کا ذریعہ ہیں اور اس سے دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تعلقات کو فروغ ملے گا۔ بیلینا شہر کے مئیر راڈوسلیو نےاس موقع پر کہا ہے کہ یہ بوسنیا ہرزیگووینا کے عوام کے لئے ایران کی ثقافت سے آگاہی کا بہت اچھا موقع ہے۔ یاد رہے کہ بوسنیا ہرزیگووینا میں ایران کی ثقافت کے حوالے سے تقریبات، 27 اگست 2023 تک جاری رہیں گی۔

ٹیگس