Sep ۰۷, ۲۰۲۳ ۱۱:۱۱ Asia/Tehran
  • علاقائی استحکام کےلئے ایران سعودی معاہدہ ایک مثبت اقدام ہے: جاپان

جاپان کے وزیر خارجہ نے ایران سعودی عرب باہمی تعلقات کے احیاء کو علاقائی استحکام کےلئے ایک مثبت اقدام قرار دیا ہے۔

سحرنیوز/ایران: ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق جاپان کے وزیر خارجہ یوشی ماسا ہایاشی نے ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی بحالی کو علاقائی استحکام کےلئے ایک مثبت اقدام قرار دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق تہران اور ریاض کے درمیان عراق، عمان اور چین کی ثالثی میں دو سالہ مذاکراتی عمل کے بعد، تعلقات کی بحالی کا معاہدہ دس مارچ 2023ء کو ہوا تھا جس کا دنیا کے بہت سے ممالک نے خیر مقدم کیا تھا۔
الشرق الاوسط کے ساتھ اپنے انٹرویو میں جاپان کے وزیر خارجہ نے ایران سعودی تعلقات کی بحالی کا خیر مقدم کرتے ہوئے علاقائی استحکام کےلئے اسے ایک مثبت اقدام قرار دیا۔
انہوں نے مزید کہا مجھے امید ہے کہ اس معاہدے سے مشرق وسطی کو درپیش کئی علاقائی مسائل جیسے یمن کے مسئلہ کے حل میں مدد ملے گی۔
ہایاشی نے کہا کہ ٹوکیو کو یمن میں درپیش انسانی بحران پر تشویش ہے اور اقوام متحدہ کو یمن کو فوڈ سیکورٹی فراہم کرنا اچھا اقدام ہے۔

ٹیگس