Sep ۱۵, ۲۰۲۳ ۱۲:۱۱ Asia/Tehran
  • خلیج فارس میں دو بیرونی آئل ٹینکر روک لئے گئے

ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے تھرڈ زون کے ڈپٹی کمانڈر نے اسمگل کئے جانے والے تیل کے حامل غیر ملکی آئل ٹینکر کو روکے جانے اور پندرہ لاکھ لیٹر غیر قانونی تیل ضبط کئے جانے کا اعلان کیا ہے۔

سحرنیوز/ایران: ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے تھرڈ زون کے ڈپٹی کمانڈر سکنڈ ایڈمرل محمد شریف شیر علی نے سپاہ پاسداران کی بحریہ کے نوجوانوں کی اس کارروائی کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹیون اور ارون کے تجارتی ناموں کے ساتھ اس آئل ٹینکر پر تنزانیہ اور پاناما کے پرچم لگے ہوئے تھے۔
اس کمانڈر نے کہا کہ ماہشہر بندرگاہ اور خلیج فارس کے شمالی علاقوں میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے اہلکاروں کی گشت لگائے جانے کی کارروائی جاری تھی جس کے دوران اسمگلنگ کے اس آئل ٹینکر کا انکشاف کیا گیا اور اسے ضبط کر لیا گیا۔
ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے تھرڈ زون کے ڈپٹی کمانڈر، سکنڈ ایڈمرل محمد شریف شیر علی نے کہا کہ علاقے میں بیرونی عناصر کی تمام غیر قانونی نقل و حرکت اور سرگرمیوں پر ایران کی پوری نظر ہے۔
انھوں نے کہا کہ ضبط کئے جانے والے آئل ٹینکر پر عملے کے سینتیس افراد سوار تھے جن کے خلاف قانونی کارروائی عمل شروع کر دیا گیا۔

ٹیگس