خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ نے لبنان پر صیہونی حکومت کے حملوں کی مذمت کی ہے۔
سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت خلیج فارس کے جنوبی ممالک میں آج بروز اتوار عیدالاضحی منائی جارہی ہے، مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نماز عید کے بڑے اجتماعات ہوئے۔
دفاع مقدس کے گمنام شہید کی تشییع جنازہ میں جزیره کیش کے رہائشیوں اور سیاحوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے تھرڈ زون کے ڈپٹی کمانڈر نے اسمگل کئے جانے والے تیل کے حامل غیر ملکی آئل ٹینکر کو روکے جانے اور پندرہ لاکھ لیٹر غیر قانونی تیل ضبط کئے جانے کا اعلان کیا ہے۔
ایران کی مسلح افواج نے ریڈار پر نظر نہ آنے والے ایف 35 طیاروں کو ہوائی اڈے سے اڑنے اور خلیج فارس پر پرواز کرنے تک اپنے ہدف پر لئے رکھا۔
امریکہ نے دعوی کیا ہے وہ آبنائے ھرمز اور خلیج فارس میں تجارتی کشتیوں کی نگرانی اور حفاظت کےلئے علاقے میں ایف 16جنگی طیارے بھیجے گا-
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے تین ایرانی جزیروں ابو موسی، تنب کوچک اور تنب بزرگ کے بارے میں خلیج فارس تعاون کونسل اور روس کے مشترکہ بیان کو مسترد کردیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل شہرام ایرانی نے کہا ہے کہ ایرانی بحریہ نے ملک کی پوزیشن کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ امریکی اجارہ داری کی کمزوری اور مقدس اسلامی جمہوری نظام کی مضبوطی اور ترقی کو ثابت کیا۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے جان کربی کے بیان اور دعوے کو بالکل مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران خلیج فارس اور بین الاقوامی سمندر میں کشتیوں کی حفاظت کرنے والا ذمہ دار ملک ہے۔
ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کی دھمکی کے بعد امریکی بحری جہاز کے ذمہ دار اہلکار فارسی میں بات کرنے اور بحری جہاز کو خلیج فارس میں ایرانی بحری حدود سے دور کرنے پر مجبور ہو گئے۔