Sep ۱۷, ۲۰۲۳ ۱۷:۵۸ Asia/Tehran
  • تحریک مزاحمت جارحیت کا جواب دینے کے لئے مستحکم پوزیشن میں ہے، ایرانی وزیر خارجہ

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ طاقت و توانائی کے لحاظ سے تحریک مزاحمت اس وقت جارحیت کا جواب دینے کے لئے مستحکم پوزیشن میں ہے۔

سحر نیوز/ ایران: ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ تحریک مزاحمت پر توجہ دینا ایران کے اسلامی جمہوری نظام کی پالیسی کا حصہ ہے اور یہ موضوع مظلوموں اور کمزوروں کے دفاع اور علاقے میں امن و استحکام میں مدد و تعاون کے اعتبار سے ہمیشہ تہران کی تصدیق کا حامل رہا ہے۔

انھوں نے تاکید کی کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنے قومی مفادات اور سیاسی آزادی کے دائرے میں مشرق و مغرب کے ساتھ مفاہمت پر توجہ دیتا رہا ہے جبکہ تحریک مزاحمت ایران کی خارجہ پالیسی میں خاص اہمیت رکھتی ہے۔

حسین امیر عبداللہیان نے شام کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ عرب لیگ اس وقت ایک نئے نظریے کے ساتھ دمشق کے لئے اپنے دروازے کھول رہی ہے جس میں شام کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون اور اس ملک میں سفارت خانوں کا کھولا جانا شامل ہے۔

انھوں نے یوکرین کا بھی تذکرہ کیا اور ایک بار پھر تاکید کی کہ ایران کی جانب سے جنگ میں استعمال کے لئے روس کو ڈرون طیارے فراہم نہیں کئے گئے ہیں تاہم لبنان و فلسطین کے مسئلے میں ایران نے ہمیشہ صراحت کے ساتھ اعلان کیا ہے کہ ایران تحریک مزاحمت کے ساتھ ہے۔

ٹیگس