Sep ۱۸, ۲۰۲۳ ۱۰:۳۵ Asia/Tehran
  • ایران کے صدر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کےلئے نیویارک روانہ

صدر ایران نے کہا ہے کہ دشمن کی میڈیا طاقت ایران کی آزاد کو دنیا میں سنے جانے کو ناپسند کرتی ہے اور میں ایران کے نمائندےاور عوام کی آواز بن کر دنیا کی حکومتوں اور ملتوں کو حقائق سے آگاہ کروں گا۔

سحرنیوز/ایران: یہ بات ایران کے صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کےلئے نیویارک روانہ ہونے سے قبل کہی۔آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے نیویارک روانہ ہونے سے پہلے مھرآباد ائیر پورٹ پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی سیاست کا ایک محور عالمی ممالک، علاقائی اور بین الاقوامی اداروں اور تنظیموں سے تعلقات کا فروغ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران اقوام متحدہ کا رکن ہے اور ہماری اس ادارے سے توقع ہے کہ یہ ادارہ صلح، عدالت اور عالمی امن کے قیام میں اپنا کلیدی کردار ادا کرے اور اقوام متحدہ کے فیصلے کسی طاقت و قدرت کے دباؤ اور اثر کے بغیر ہونے چاہیں اور حق و انصاف کے تقاضے کے تحت اسے کام کرنا چاہیے کہ جو دنیا کے ساری اقوام کا مطالبہ ہے۔ایران کےصدر محترم نے کہا کہ ایران کی نگاہ ایک ایسی دنیا کے بارے میں ہے جو فقر و فاقہ، اجتماعی قتل عام کے ہتھیاروں اور منافقانہ رویے سے پاک ہو۔ایران کے صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے منگل کے دن خطاب کریں گے، اس کے علاوہ وہ دوسرے ممالک کے سربراہان اور وفود سے ملاقاتوں کے علاوہ امریکہ میں مقیم ایرانیوں سے بھی خطاب کریں گے۔

ٹیگس