ایران اور عراق کے درمیان مجرموں کی حوالگی کے سلسلے میں معاہدہ
ایران کی عدلیہ اور عراق کی عدلیہ نے دہشت گرد گروہوں کا مقابلہ کرنے اور مجرموں کی حوالگی کے شعبے میں تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
سحر نیوز/ ایران: ایران اور عراق کی مشترکہ عدالتی کمیٹی برائے انسداد دہشت گردی کے پہلے اجلاس میں، جو بغداد میں ایرانی عدلیہ کے بین الاقوامی امور کے انچارج کاظم غریب آبادی اور عراق کی سپریم جوڈیشل کونسل کے رکن اور عدالتی نگرانی کے سربراہ لیث جبر حمزہ کی سربراہی میں منعقد ہوا، دونوں ممالک نے دہشت گرد گروہوں کا مقابلہ کرنے کے شعبے میں تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
ایران اور عراق کے عدالتی حکام نے اس کے علاوہ منافقین، داعش، تکفیری گروہ کے علاوہ کوملہ، پژاک، خبات اور پاک نامی گرہوں سمیت دہشت گرد گروہوں کے جرائم کی مذمت کی اور عوام کے خلاف ان کی دہشت گردانہ سرگرمیوں کی مذمت کرتے ہوئے ان کی مجرمانہ سرگرمیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے دونووں ملکوں کے عدالتی نظاموں کے سنجیدہ اور ٹھوس عزم پر زور دیا۔ایران کی عدلیہ کے بین الاقوامی امور کے انچارج کاظم غریب آبادی نے عراق کے اٹارنی جنرل اور وزیر انصاف سے بھی ملاقات اور گفتگو کی ہے۔