Sep ۲۵, ۲۰۲۳ ۰۹:۳۴ Asia/Tehran
  • تینوں جزائر ایران کا اٹوٹ حصہ ہیں: اقوام متحدہ میں ایرانی مندوب

تین ایرانی جزیروں کے بارے میں یو اے ای کے دعوؤں پر ایران نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔

سحرنیوز/ ایران: ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مندوب نے خلیج فارس کے 3 جزیروں کے بارے میں متحدہ عرب امارات کے فرسودہ دعوے کو مسترد کتے ہوئے کہا ہے کہ انتہائی افسوس کا مقام ہے کہ متحدہ عرب کی جانب سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے فلور سے 3 ایرانی جزیروں کے بارے میں بے بنیاد دعوؤں کا اعادہ کیا جاتا ہے۔ 

ایران کے مندوب کا کہنا تھا کہ ہم اس طرح کے بے بنیاد بیانات اور دعوؤں کو اقوام متحدہ کے ایک رکن ملک کی خودمختاری اور ارضی سالمیت کی خلاف ورزی اور بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی سنگین خلاف ورزی سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کے من گھڑت دعوے اچھی ہمسائیگی کے اصولوں نیز ملکوں کی ارضی سالمیت اور اقتدار اعلی کے منافی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تینوں جزائر ایران کا اٹوٹ حصہ ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ خلیج فارس کے تینوں جزائر، ابوموسی، تنب کوچک اور تنب بزرگ ہمیشہ سے ایران کا حصہ تھے، ہیں اور آئندہ بھی رہیں گے اور ان کے بارے میں کیے جانے والے کسی بھی دعوے کی کوئی قانونی حثیت نہیں ہے۔

ٹیگس