ایران ڈرون ٹیکنالوجی کے میدان میں عالمی طاقت
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کماںڈر نے کہا ہے کہ ڈرون کے میدان میں ایران، ایک عالمی طاقت بن چکا ہے ۔
سحرنیوز/ایران: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایئرو اسپیس فورس کے کماںڈر جنرل امیرعلی حاجی زادہ نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ اسلامی جمہوریہ ایران آج علاقائی طاقت سے بالاتر ہو چکا ہے کہا ہے کہ ڈرون ٹیکنالوجی کے میدان میں ایران کو عالمی سطح پر منفرد مقام حاصل ہو چکا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ڈرون کے میدان میں ایران ایک عالمی طاقت بن چکا ہے اور ڈرون طیارے بنانے کی ٹکینیک اور ٹیکنالوجی میں اس کا اپنا طریقہ کار اور روش ہے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کماںڈر نے کہا کہ آج ڈرون سے صرف جاسوسی، نگرانی، جنگی اور دفاعی کام نہیں لئے جاتے بلکہ ہم ان سے غیر عسکری کام لے رہے ہیں ۔
جنرل امیرعلی حاجی زادہ نے ملک میں جاری ہفتہ دفاع مقدس کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس نظام کو ختم اور ایران کے ٹکڑے کرنے کے لئے تقریبا 30 ممالک ہمارے مقابلے پر آئے تھے لیکن خدا کے لطف و کرم اور عوام کی استقامت کے باعث نہ صرف یہ کہ ہم نے ان کی جنگی مشینری پر غلبہ حاصل کیا بلکہ اپنی سرزمین کا ایک مربع میٹر بھی نہیں دیا۔
واضح رہے کہ ڈکٹیٹر صدام کی حکومت نے 22 ستمبر 1980 کو ایران پر ایک بڑی اور طویل جنگ مسلط کی اور ہر سال 22 ستمبر سے ایران میں ہفتہ دفاع مقدس منایا جاتا ہے۔