ایران اور سعودی عرب کی دوطرفہ تجارتی تعاون کے فروغ پر تاکید
Sep ۲۹, ۲۰۲۳ ۱۷:۱۴ Asia/Tehran
ایرانی سفیر اور سعودی عرب کے نائب وزیر خارجہ نے دوطرفہ تجارتی تعاون سمیت مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کی توسیع پر تاکید کی ہے۔
سحر نیوز/ ایران: موصولہ رپورٹ کے مطابق ریاض میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر علی رضا عنایتی نے سعودی عرب کے نائب وزیر خارجہ سعود الساطی کے ساتھ ملاقات میں علاقے اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو فعال کرنے پر زور دیا۔
واضح رہے کہ ایران اور سعودی عرب نے عراق اورعمان کی میزبانی میں دوسال کے مذاکرات کے بعد 10 مارچ 2023 کو بیجنگ میں دونوں ملکوں کی قومی سلامتی کے اداروں کے حکام کی چند روزہ گفتگو کے بعد ایک بیان میں تہران اور ریاض کے درمیان تعلقات کے بحال ہونے کی خبر دی ۔ دونوں ملکوں کے درمیان 2016 سے سفارتی تعلقات منقطع تھے۔