Sep ۳۰, ۲۰۲۳ ۰۹:۰۳ Asia/Tehran
  • ماڈرن سائنس کے نام پرایٹمی ہتھیاروں جیسی چیزیں انسانوں کی تباہی کا باعث: صدر رئیسی

ایران کے صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی نے اصفہان میں پانچویں مصطفی پرائز کے حوالے سے منعقد ہونے والی تقریب سے خطاب کیا جس میں 40 ملکوں سے تعلق رکھنے والے 150 مذہبی اسکالرز کو انعامات سے نوازا گیا۔

سحرنیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرسید ابراہیم رئیسی نے پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ولادت باسعادت اور ہفتہ وحدت کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سائنسی علوم میں بھی اخلاق کو بہت اہمیت دیتے تھے۔

  صدر ایران نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ مصطفی پرائز، پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے نام پر اور علم و دانش کے اعزاز میں دیا جاتا ہے کہا کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کا علمی مقام سب سے بلند و بالا ہے  ۔

انہوں نے دنیا میں ہونے والی خوفناک اور تباہ کن جنگوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سائنسی علوم کو مادی نظر سے دیکھنے والوں نے اس کو انسانوں کے خلاف استعمال کیا۔

صدر رئیسی نے کہا کہ سائنس کو انسان کی خدمت اور ترقی کے لئے وسیلہ بنانا چاہئے اگر سائنس کو استعمار اور استحصال کے لئے استعمال کیا گیا تو یہ انسان کی تباہی کی باعث بنے گی۔

  صدر مملکت نے کہا کہ اس دنیا میں ماڈرن سائنس کے نام پر ایٹمی ہتھیاروں جیسی جو چیزیں بھی انسانوں کی تباہی کے لئے ایجاد کی گئی ہيں وہ غیر الہی سائنس دانوں کی طرف سے تھیں جن کے پاس صرف فارمولے ہوتے ہيں اور ان کے پاس انسانیت کو فائدہ پہنچانے والا علم نہیں ہوتا ہے۔

ایران کی ترقی اور پیشرفت کا حوالہ دیتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ ہم نے مختلف شعبوں میں ترقی کرکے دنیا پر ثابت کردیا کہ امت مسلمہ سائنسی شعبوں میں بہت کچھ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

ایرانی صدر نے کہا کہ ایران نے مختلف سائنسی شعبوں میں اہم پیشرفت کرکے دنیا پر ثابت کردیا کہ امت مسلمہ کے پاس تعلیمی میدان میں دنیا کو دکھانے کے لئے اہم کارنامے موجود ہیں۔

واضح رہے کہ مصطفی پرائز کی پانچویں تقریب جو جمعہ کی شام سے باضابطہ طور پر اصفہان میں شروع ہو ئی 4 اکتوبر تک جاری رہے گی ۔

عالم اسلام کے 100 سے زائد دانشور دنیا کے 40 ملکوں سے اس تقریب میں حصہ لے رہے ہيں۔

ٹیگس