تہران میں 37 ویں بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس کا آغاز
Oct ۰۱, ۲۰۲۳ ۱۰:۰۹ Asia/Tehran
تہران میں 37 ویں عالمی وحدت اسلامی کانفرنس کا آغاز ہوگيا ہے۔
سحرنیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئيسی کی شرکت اور خطاب سے تہران میں 37 ویں عالمی وحدت اسلامی کانفرنس کا آغاز ہوگيا ہے۔
تہران میں 37 ویں عالمی وحدت اسلامی کانفرنس میں 41 اسلامی ممالک کے 110 علماء اور دانشور شریک ہیں ۔
اطلاعات کے مطابق 37 ویں عالمی وحدت اسلامی کانفرنس میں 20 ممالک سے 200 مقالے بھیجے گئے۔
بعض یورپی ممالک میں قرآن مجید کی ہونے والی توہین کے پیش نظر اس سال عالمی وحدت اسلامی کانفرنس کے موقع پر قرآن مجید سے متعلق ایک فیسٹیول کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔