Oct ۰۱, ۲۰۲۳ ۱۱:۴۴ Asia/Tehran

تہران میں 37ویں عالمی وحدت اسلامی کانفرنس کا آغاز ہوگيا ہے۔

سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئيسی کی شرکت اور خطاب سے تہران میں 37 ویں عالمی وحدت اسلامی کانفرنس کا آغاز ہوگيا ہے۔

تہران میں 37ویں عالمی وحدت اسلامی کانفرنس میں 41 اسلامی ممالک کے 110 علماء اور دانشور شریک ہیں ۔

اطلاعات کے مطابق 37ویں عالمی وحدت اسلامی کانفرنس میں 20 ممالک سے 200 مقالے بھیجے گئے۔

بعض یورپی ممالک میں قرآن مجید کی ہونے والی توہین کے پیش نظر اس سال عالمی وحدت اسلامی کانفرنس کے موقع پر قرآن مجید سے متعلق ایک فیسٹیول کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

ٹیگس