Oct ۱۲, ۲۰۲۳ ۱۴:۵۱ Asia/Tehran
  • اقوام متحدہ نے کی اسرائیلی حکام کے انتہا پسندانہ موقف کی مخالفت

ایران کے وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے ٹیلی فون پر گفتگو میں امید ظاہر کی ہے کہ اقوام متحدہ، غزہ کے مظلوم عوام کے لئے پانی، بجلی اور غذائی اشیا نیز بنیادی ضروریات کی چیزوں کی فراہمی کے لئے فوری طور پر اقدامات عمل میں لائے گی۔

سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے ٹیلی فون پر گفتگو میں مقبوضہ علاقوں میں رونما ہونے والے واقعات کو غاصب صیہونی حکومت کے جرائم اور خاصطور سے حالیہ چند مہینوں سے جاری انتہا پسندانہ پالیسیوں پر فطری ردعمل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت غزہ کا مکمل محاصرہ کر لیا گیا ہے جہاں کے مظلوم عام شہری پانی، بجلی اور غذائی اشیا سے محروم ہیں جبکہ غزہ کے عوام کو وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

حسین امیرعبداللہیان نے کہا کہ غزہ کے مظلوم عوام اور بچوں اور عورتوں کے قتل عام نیز صورت حال بحرانی و پیچیدہ ہونے کی مکمل ذمہ دار غاصب صیہونی حکومت ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے غزہ کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کی انسان دوستانہ امداد ارسال کرنے کے لئے تہران کی آمادگی کا اعلان کرتے ہوئے تاکید کی کہ توقع کی جاتی ہے کہ اقوام متحدہ، غزہ کے مظلوم عوام کے لئے پانی، بجلی اور غذائی اشیا نیز بنیادی ضروریات کی چیزوں کی فراہمی کے لئے فوری طور پر اقدامات عمل میں لائے گی۔

اس گفتگو میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوترش نے بھی غزہ میں پیش آنے والے واقعات پر افسوس کا اظہار اور غزہ میں اقوام متحدہ سے متعلق اسکولوں میں عام شہریوں کو پناہ دیئے جانے کا ذکر کرتے ہوئے اعلان کیا کہ اقوام متحدہ نے اسرائیلی حکام کے انتہا پسندانہ مواقف کی ہمیشہ مخالفت کی ہے۔

ٹیگس