ایرانی وزیر خارجہ کا پاکستان سمیت تین ممالک کے وزرائے خارجہ سے بات چیت میں صیہونیوں کے جنگی جرائم فوراً روکے جانے کی ضرورت پر زور
ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستان، ملیشیا اور تیونس کے وزرائے خارجہ سے ٹیلی فونی گفتگو کی ہے جس میں صیہونیوں کے جنگی جرائم فوراً روکے جانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
سحر نیوز/ ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے سوشل میڈیا کے اپنے ذاتی اکاؤنٹ پیج پر لکھا کہ آج انہوں نے پاکستان، ملیشیا اور تیونس کے وزرائے خارجہ کے ساتھ بات چیت کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہیان نے کہا کہ ان مذاکرات میں غزہ میں صیہونیوں کی قتل و غارت کی کارروائیوں اور جنگی جرائم کو فوری طور پر روکے جانے اور اس علاقے میں فوری طور پر انسان دوستانہ امداد بھیجنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ سیاسی راہ حل کا وقت نکلتا جا رہا ہے اور دوسرے محاذوں پر جنگ کی ممکنہ توسیع ناگزیر مرحلے کی طرف بڑھ رہی ہے۔