Oct ۱۸, ۲۰۲۳ ۰۹:۰۶ Asia/Tehran
  • صیہونی حکومت کو صدر ایران کا انتباہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے غزہ کے المعمدانی ہسپتال پر غاصب اسرائیل کے وحشیانہ حملے کے ردعمل میں کہا ہے کہ المعمدانی ہسپتال پر حملے کی آگ صیہونیوں کو نگل جائے گی

سحرنیوز/ایران: غزہ کے المعمدانی ہسپتال پر قابض صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے کے بعد ایران میں عوامی احتجاج اور مظاہروں کا سلسلہ آدھی رات سے شروع ہو گیا ہے اور ایران کے مختلف شہروں من جملہ تہران ، قم کے عوام سڑکوں پر نکل آئے۔مظاہرین نے بے گناہ عوام کے قتل عام کی مذمت کی اور اسے نسل کشی قرار دیا -اس موقع پرایران کی فضا اللہ اکبر، اسرائیل مردہ باد، امر یکہ مردہ باد، فلسطین زندہ باد اور استقامتی محاذ زندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی۔ مظاہرین ، نہ سازباز نہ تسلیم اسرائيل کے ساتھ جنگ کے بھی نعرے لگا رہے تھے- مظاہرین کے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینر تھے جن پر غزہ کے نہتے اور مظلوم بچوں، عورتوں اورعوام کے حق میں نعرے درج تھے۔صوبہ خوزستان کے شہر اہواز میں بھی منگل کی شام کو فلسطین اسٹریٹ پر فلسطینی عوام کے دفاع میں اجتماع ہوا اور اسرائیلی جرائم کی مذمت کی گئی ۔غزہ کے ہسپتال پر غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے اور مظلوم عوام کی نسل کشی اور سینکڑوں بے گناہ مردوں، عورتوں اور بچوں کے قتل کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت نے اس جنون آمیز اقدام کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اور بدھ کو ملک بھر میں عام سوگ کا اعلان کیا ہے۔دوسری جانب یمن، ترکیہ، قطر، پاکستان اور مصر سمیت کئی ممالک نے غزہ کے المعمدانی ہسپتال پر قابض صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے کی مذمت کی ہے جبکہ ترکیہ اور یمن کے عوام نے احتجاجی مظاہرے بھی کئے۔ایران کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں آج بروز بدھ صبح دس بجے فلسطینیوں کی حمایت اور اسرائیل اورامریکہ سے اظہار نفرت و بیزاری کیلئے ریلیاں نکالی جائیں گی۔

ٹیگس