Oct ۲۶, ۲۰۲۳ ۰۷:۵۰ Asia/Tehran
  • ایران کے وزیر خارجہ کا دورۂ نیویارک

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ، فلسطین اور غاصب اسرائیل کے درمیان جنگ میں شدت آنے اور اس علاقائی بحران کے مزید تیز ہونے کے پیش نظر، بین الاقوامی سطح پر بات چیت کے لئے نیویارک پہنچے ہیں-

سحرنیوز/ ایران : موصولہ خبروں کے مطابق حسین امیرعبداللہیان ، فلسطین اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کے حوالے سے عالمی و علاقائی سطح پر بات چیت کے لئے نیویارک پہنچے ہيں- اس سے قبل ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق  "وولکر ترک " کے نام بھی ایک مراسلے میں صیہونی حکومت کے ہاتھوں انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ غزہ پر صیہونی حکومت کے منظم اور وسیع حملوں کے ساتھ ہی غاصب صہیونی حکمرانوں کے بیانات سے یہ واضح ہے کہ یہ کارزار فلسطینی عوام کی نسل کشی کے لئے ہے-

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق اور اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دیگر کرتا دھرتاؤں سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ صیہونی حکومت کے حملوں کو فوری طور پر روکنے کے لیے اقدام کریں گے اور اس حکومت کے حکمرانوں کو انسانیت کے خلاف جرائم اور جنگی جرائم کے لیے جوابدہ ٹھہرائیں گے۔

 

ٹیگس