Nov ۰۱, ۲۰۲۳ ۱۶:۰۵ Asia/Tehran
  • اسرائیل کے جنگی جرائم کی فہرست میں ایک اور شرمناک و مجرمانہ باب کا اضافہ

ایران نے اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ غاصب صیہونی حکومت کی نسل پرستانہ قتل عام کو روکنے کے لئے اپنی ذمہ داری پر فوری طور پرعمل کریں۔

سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نےغزہ میں فلسطینی پناہ گزینوں کے جبالیا کیمپ پر غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ وحشیانہ اقدام غاصب صیہونی حکومت کے جنگی جرائم کی فہرست میں شامل ایک اور شرمناک و مجرمانہ اقدام ہے۔

ناصر کنعانی نے عالمی برادری خاص طور سے اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ غاصب صیہونی حکومت کی جانب سے نسل پرستانہ قتل عام کے وحشیانہ سلسلے کو روکنے کے لئے اپنی ذمہ داری پر فوری طور پرعمل کریں۔ غزہ کے رہائشی علاقوں پر وحشیانہ صیہونی جارحیت کا سلسلہ چوتھے ہفتے میں داخل ہو گیا ہے اور فلسطین کی وزارت صحت کے اعلان کے مطابق اب تک آٹھ ہزار پانچ سو سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں نصف سے زائد صرف مظلوم و ننھے بچے شامل ہیں۔

ٹیگس