Nov ۰۲, ۲۰۲۳ ۱۴:۳۰ Asia/Tehran
  • ٹوکیو فلم فیسٹیول میں ایرانی اداکار کو بہترین مرد اداکار کا انعام

ٹوکیو فلم فیسٹیول میں ایرانی فلم اداکار یسنا میر طہماسب کو بہترین اداکاری کا انعام دیا گيا ہے۔

سحرنیوز/ ایران: ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق جاپان میں منعقدہ ٹوکیو فلم فیسٹیول میں فلم ساز پرویز شہبازی کی فلم "رکسانہ" بھی مقابلے میں شامل تھی۔ فیسٹیول کے اختتام پر ایرانی اداکار یسنا میر طہماسب کو اس فلم کے لئے "بہترین مرد اداکار" کا انعام دیا گیا ہے۔  

ایران پریس کے مطابق پرویز شہبازی کی تازہ ترین تخلیق "رکسانہ" کا  36 ویں ٹوکیو فلم فیسٹیول کے مقابلے کے سیکشن میں ورلڈ پریمیئر ہوا۔

ٹوکیو فلم فیسٹیول کے دیگر شعبوں میں مہدی عسکری ازغدی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم "ماریہ" کو ٹوکیو فلم فیسٹیول کے "ایشیا کا مستقبل" شعبے میں بہترین فلم قرار دیا گیا۔

واضح رہے کہ 36 واں ٹوکیو فلم فیسٹیول جاپان میں 23 اکتوبر سے یکم نومبر تک جاری رہا۔

 

ٹیگس