Nov ۰۵, ۲۰۲۳ ۱۷:۵۵ Asia/Tehran
  • انسانیت کے خلاف جرائم کے حوالے سے ضروری اقدامات کرنے  پر تاکید

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے اراکین نے ایران کی عدلیہ کو دیگر ممالک میں انسانیت کے خلاف جرائم کے حوالے سے ضروری اقدامات کرنے اور عالمی اداروں کو ثبوت اور دستاویزات فراہم کرنے کا پابند بنایا ہے

سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے اراکین نے آج اتوارکے روزعدلیہ کو اس بات کا پابند بنایا ہے کہ وہ محکمۂ انصاف اور خارجہ امور کے تعاون سے نسل کشی، انسانیت کے خلاف جرائم، دہشت گردی، جنگی جرائم اور خاص طور پر دیگر ملکوں میں مغربی حکومتوں کے جرائم کے خلاف ضروری قانونی کارروائی کرے اور اپنی رپورٹس کو ملکی اور غیر ملکی متعلقہ اداروں کو ارسال کرے-

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں صیہونی حکومت نے غزہ میں فلسطینی عوام کے خلاف وسیع حملے کیے ہیں اور تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق دس ہزار کے قریب فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

ٹیگس