Nov ۰۶, ۲۰۲۳ ۱۶:۱۵ Asia/Tehran
  • غزہ پر ایٹم بم استعمال کرنے کی دھمکی، پوری دنیا کے لیے خطرے کی گھنٹی

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے نیتن یاہو کابینہ کے ایک وزير کی جانب سے غزہ پر ایٹمی حملے کے بیان کی شدید مذمت کی ہے

سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے سوشل نیٹ ورک ایکس پر لکھا کہ حالیہ دنوں میں غزہ کے خلاف صیہونی حکومت کی بے تحاشہ بربریت کے ساتھ ہی اس غاصب حکومت کی کابینہ کے ایک وزیر کی جانب سے ایٹم بم استعمال کرنے کی دھمکی پوری دنیا کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کو اس فاشسٹ اور نسل پرست حکومت کے خلاف فوراً اٹھ کھڑا ہونا چاہیے اور اس کے حامیوں کا محاسبہ کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ صیہونی حکومت کے ثقافتی ورثے کے وزیر " عمیحائے الیاہو" نے اتوار کو، غزہ میں فلسطینیوں کی مزاحمت کا مقابلہ کرنے میں صیہونی حکومت کی ناکامی، اور صیہونی قیدیوں کو مزاحمتی فورسز کے ہاتھوں سے آزاد کرانے میں ان کی ناتوانی و بے بسی پر پردہ ڈالنے کے لیے کہا تھا کہ غزہ میں جوہری بم ہی واحد ممکنہ راہ حل ہے اور اغواکاروں کو جنگ کی قیمت ادا کرنی پڑے گی-

اسرائیلی وزیر ثقافت کی جانب سے غزہ پر ایٹم بم سے حملہ کرنے کی درخواست کے بعد، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اپنے وزیر کے بیان کی ذمہ داری سے بچنے کی کوشش کی۔

ٹیگس