اسرائیل کا زوال شروع ہو چکا: ایران
Nov ۰۹, ۲۰۲۳ ۱۶:۳۱ Asia/Tehran
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ تل ابیب کےجرائم کا وقت ختم ہورہا ہے۔
سحر نیوز/ ایران: ارنا کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللّہیان نے اپنے سوشل میڈیا پیج پر لکھا ہے کہ تل ابیب کےجرائم جاری رہنے کا وقت ختم ہورہا ہے اور نیتن یاہو کا صرف یہ فائدہ ہوا کہ انھوں نے جعلی اسرائیلی حکومت کے ستونوں کو زیادہ متزلزل اور غزہ میں عورتوں اور بچوں کا قتل عام کرکے جارح صیہونی حکومت کا مجرمانہ اور بے رحمانہ چہرہ زیادہ بے نقاب اور آشکارا کردیا ۔ یقینا مستقبل فلسطین کا ہے۔