غاصب صیہونی حکومت مکڑی کے جالے سے بھی زيادہ کمزور ہے: جنرل قا آنی
اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے کمانڈر جنرل نے، تحریک حماس کی فوجی ونگ القسام بریگيڈ کے کمانڈر کے نام ایک اہم پیغام میں کہا ہے کہ آّپ نے ثابت کردیا کہ غاصب صیہونی حکومت مکڑی جالے سے بھی زیادہ کمزور ہے-
سحر نیوز/ ایران : ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل اسماعیل قاآنی نے القسام بریگيڈ کے کمانڈر کے نام ایک پیغام میں لکھا ہے کہ آپ نے الاقصیٰ طوفان کے نام سے ایک عظیم کارنامہ انجام دیا ہے جس نے واضح طور پر اس کی کمزوری اور شکست و ریخت کو ظاہر کردیا ہے اور یہ ثابت کردیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت مکڑی کے جالے سے بھی زيادہ کمزور ہے-ایران کی پاسداران انقلاب اسلامی کے بریگیڈیئر جنرل اسماعیل قاآنی نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ الاقصی طوفان کے بعد فلسطین اور خطے کی صورتحال ایک جیسی نہیں رہے گی کہا کہ دشمن کی فوجوں اور بکتر بند گاڑیوں کے خلاف مزاحمتی حملوں نے ثابت کردیا ہے کہ غزہ کی مزاحمت ، غاصب دشمن کے خلاف بھرپور مقابلے کی صلاحیت رکھتی ہے
سردار قاآنی نے القسام بریگيڈ کے کمانڈر کو مخاطب کرکے کہا کہ آپ کے بھائی، آپ کے ساتھ مزاحمت کے محور میں متحد ہیں اور صیہونی دشمن کو غزہ اور فلسطین میں اس کے مذموم مقاصد تک پہنچنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ ہم اپنے برادرانہ عہد پر قائم ہیں جو ہمیں متحد کرتا ہے اور ہم آپ کو یقین دلاتے ہیں کہ اس تاریخی جنگ میں جو کچھ بھی کرنا پڑے گا ہم اسے انجام دیں گے-