Dec ۰۶, ۲۰۲۳ ۱۴:۲۵ Asia/Tehran
  • خلائی صنعت میں ایران کی ایک اوراہم پیشرفت، جدید ترین حیاتیاتی کیپسول مکمل کامیابی کے ساتھ لانچ

ایران کے سلمان مقامی لانچر کے ذریعے ایران کا جدید ترین حیاتیاتی کیپسول مکمل کامیابی کے ساتھ خلا میں چھوڑا گیا۔

سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کی خلائی صنعت کے مختلف شعبوں کی بحالی کے لئے موجودہ حکومت نے ایران کے سلمان مقامی لانچر کے ذریعے ایران کا جدید ترین حیاتیاتی کیپسول مکمل کامیابی کے ساتھ خلا میں چھوڑا۔

سائنسی تحقیقات اور جدید ترین ٹیکنالوجی کا حامل یہ کیپسول، انسان کو خلا میں روانہ کرنے کے نقشہ راہ کو عملی بنانے کی کوششوں کے تحت مکمل کامیابی کے ساتھ چھوڑا گیا۔ پانچ سو کلو گرام وزنی یہ کیپسول، انسان کو خلا میں روانہ کرنے کی جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کا ایک کامیاب تجرباتی عمل ہے۔

واضح رہے کہ یہ سارا عمل، اندرون ملک خلائی ماہرین اور مقامی مصنوعات اور جدید ترین ٹیکنالوجی کا حامل ایک کامیاب عمل ہے۔

ٹیگس