Jan ۰۳, ۲۰۲۴ ۱۸:۳۴ Asia/Tehran
  • کرمان دہشت گردانہ دھماکوں میں سپاہ پاسداران کے کمانڈر کی شہادت کی تردید

کرمان میں ہونے والے دہشتگرانہ دھماکوں میں اب تک 103 شہید اور 188 زخمی ہوئے ہیں۔

سحر نیوز/ ایران: تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق ، کرمان میں 2 دہشت گردانہ دھماکوں کے بعد بعض اسرائیلی سائٹس نے دعویٰ کیا تھا کہ ان دھماکوں میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کا ایک سینئر کمانڈر شہید ہوا ہے۔

تاہم اسرائیلی سائٹس کی یہ خبر جھوٹی تھی اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کا کوئی بھی سینئر کمانڈر دھماکوں کی جگہ کے قریب موجود نہیں تھا۔

واضح رہے کہ آج ایران کے مقامی وقت کے مطابق 14:50 اور 15:17 پر دو دہشت گرد دھماکے ہوئے پہلا دھماکہ شہید قاسم سلیمانی کے مزار سے 700 میٹر کے فاصلے پر ہوا اور دوسرا دھماکہ مزار سے ایک کلومیٹر دور اور زائرین کے راستے اور چوکیوں کے باہر ہوا، ہونے والے دہشتگرانہ دھماکوں میں اب تک 84 افراد شہید اور 188 زخمی ہوئے ہیں۔

ٹیگس