Jan ۰۴, ۲۰۲۴ ۰۹:۱۱ Asia/Tehran
  • صدر ایران: ایرانی قوم میدان مجاہدت میں موجود رہے گی

صدر مملکت ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی نے شہر کرمان میں سردار محاذ استقامت کی برسی پر ہونے والے دہشت گردانہ بم دھماکوں پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ ایرانی عوام دہشت گردی کی جڑ سے ختم ہونے تک اس کے خلاف مجاہدت جاری رکھیں گے۔

سحرنیوز/ایران: صدر مملکت سید ابراہیم رئیسی نے ایک پیغام جاری کرکے شہر کرمان میں شہید جنرل قاسم سلیمانی کی برسی کے پروگرام کے دوران ہونے والے دہشت گردانہ دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ایرانی قوم میدان مجاہدت میں موجود رہے گی۔
انہوں نے اپنے پیغام میں شہید جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کی برسی کے موقع پر اس دہشت گردانہ حملے کو ایران کے دشمنوں کا ایک اور دہشت گردانہ سیاہ کرتوت قرار دیا۔صدر ایران نے اپنے پیغام میں متعلقہ حکام کو اس دہشت گردانہ حملے میں زخمی ہونے والوں کے علاج و معالجے میں کوئی کمی نہ آنے دینے کی ہدایت کے ساتھ اس بزدلانہ دہشت گردانہ حملے کے عاملین اور اس کا حکم دینے والوں کا پتہ لگانے اور ان کے خلاف کارروائی کا حکم بھی دیا ہے۔
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بےشک ایران کے سیکورٹی اداروں کے اہلکار بہت جلد اس بزدلانہ اقدام کا حکم دینے والوں اور اس پر عمل کرنے والوں کا پتہ لگا کر انہیں کیفر کردار تک پہنچائيں گے۔ انہوں نے خبردار کیا ہے کہ دشمنان ملت جان لیں کہ اس قسم کے اقدامات اسلامی اقدار کے دفاع میں ایرانی قوم کے آہنیں عزم و ارادے میں ہرگز خلل پیدا نہیں کرسکتے اور ایرانی عوام، دہشت گردی اور تشدد کے جڑ سے ختم ہونے تک اپنے ملک اور اسلام کے اقتدار اور شرف کے دشمنوں کے خلاف مجاہدت کے میدان میں، پہلے سے زیادہ عزم جزم کے ساتھ موجود رہیں گے۔

ٹیگس