Jan ۰۶, ۲۰۲۴ ۰۹:۱۲ Asia/Tehran
  • اقوام متحدہ کے جنیوا ہیڈکوارٹر میں ایران کے نمائندے: دہشت گردانہ اقدامات کے عاملین پر مقدمہ چلایا جائے

اقوام متحدہ کے جنیوا ہیڈکوارٹر میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندہ دفتر نے سبھی ملکوں سے دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کی ذمہ داری پوری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

سحرنیوز/ایران: اقوام متحدہ کے جنیوا ہیڈکوارٹر میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندہ دفتر نے کرمان دھماکوں کے حوالے سے اقوام متحدہ کے سبھی اراکین کو مخاطب کرکے ایک بیان جاری کیا ہے۔اس بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ دہشت گردانہ حملہ جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کی چوتھی برسی میں شریک بے گناہ عوام، عورتوں اور بچوں کے درمیان کیا گیا ہے اور اس دہشت گردانہ حملے میں شہید ہونے والے بے گناہ عورتوں، مردوں اور بچوں کے غم میں قومی سوگ کا اعلان کیا گیا ہے اور ہم اس دہشت گردانہ حملے نیز ہر دہشت گردی کی چاہے وہ جہاں بھی اور جس کے ذریعے بھی انجام دی جائے، مذمت کرتے ہیں۔
اقوام متحدہ کے جنیوا ہیڈکوارٹر میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندہ دفتر کے بیان میں آیا ہے کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ دہشت گردانہ اقدامات کی منصوبہ بندی اور اس کے عاملین پر مقدمہ چلایا جائے۔
اس بیان میں کہا گیا ہے کہ کرمان دھماکوں کے عوامل کا سراغ لگانے اور ان کی گرفتاری کے لئے تحقیقات جاری ہیں اور اسلامی جمہوریہ  ایران نے اپنی سرحدوں کی حفاظت اور دہشت گردی نیز انتہا پسندی کے شر سے اپنے شہریوں کے تحفظ میں انتہائی سختی سے کام لینے کا تہیہ کر رکھا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اقوام متحدہ کے رکن سبھی ملکوں سے مطالبہ کرتا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کے تعلق سے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کو توقع ہے کہ سبھی ممالک کرمان میں انجام پانے والے دہشت گردی کے منفور اقدام کی مذمت کریں گے۔

ٹیگس