Jan ۲۷, ۲۰۲۴ ۱۳:۵۹ Asia/Tehran
  • ثریا سیٹلائٹ کی کامیاب لانچنگ سے یورپی ممالک بوکھلاہٹ کا شکار

ایران کے خلائی تحقیقاتی ادارے کی جانب سے ثریا سیٹلائٹ کامیابی کے ساتھ خلا میں چھوڑے جانے سے تین یورپی ممالک بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے ہیں۔

سحر نیوز/ ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق تین یورپی ملکوں جرمنی، برطانیہ اور فرانس نے ایک بیان میں ایران کی اس ترقی و پیشرفت کو خطرے سے تعبیر کیا ہے۔ ان تینوں یورپی ممالک نے ایسی حالت میں کہ ایران کے خلاف میزائل ٹیکنالوجی اور وسائل سے متعلق پابندیاں اور بندشیں ختم ہو چکی ہیں، دعوی کیا ہے کہ ایران، اس طرح کے پروگراموں کو روکنے کے بارے میں بین الاقوامی سطح پر کی جانے والی درخواستوں اور مطالبات اور اقوام متحدہ کی بندشوں کو نظر انداز کرتے ہوئےاپنے میزائل پروگرام کی توسیع و ترقی کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس بیان میں یہ دعوی بھی کیا گیا ہے کہ اس قسم کے سیٹلائٹ چھوڑنے سے ایران کو ایسی ٹیکنالوجی کا تجربہ کرنے کا موقع مل رہا ہے جس کو وہ اپنے بیلسٹک میزائل پروگرام کی توسیع اور ایسے خطرات پیدا کرنے کے لئے استعمال کر سکتا ہے اور جو علاقائی و بین الاقوامی سلامتی کے لئے نہایت خطرناک ہیں۔

ثریا سیٹلائٹ ایرانی خلائی تحقیقاتی ادارے کا تیار کردہ ایک مقامی سٹیلائٹ ہے جسے قائم سو قسم کے میزائل سے خلا میں چھوڑا گیا ہے اور جس نے سات سو پچاس کلومیٹر زمین کے مدار میں اپنا کامیاب سفر شروع کر دیا ہے۔

ٹیگس