Feb ۰۲, ۲۰۲۴ ۱۱:۲۹ Asia/Tehran
  • ایران کے وزیرخارجہ اور جہاد اسلامی فلسطین کے سیکریٹری جنرل کی ٹیلی فونی گفتگو

ایران کے وزیر خارجہ نے جہاد اسلامی فلسطین کے سیکریٹری جنرل سے ٹیلی فونی گفتگو میں غزہ میں صیہونی جرائم بند کرانے کے لئے کوششیں جاری رکھے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔

سحرنیوز/ایران: فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے جہاد اسلامی فلسطین کے سیکریٹری جنرل زیاد النخالہ سے ٹیلی فونی گفتگو میں غزہ اور فلسطین کی صورت حال اور جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے بارے میں گفتگو کی۔
حسین امیر عبداللہیان نے غزہ میں صیہونی جرائم بند کرانے کے لئے فلسطینی اور علاقائی و بین الاقوامی کوششیں جاری رکھے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے فلسطینیوں کی انسان دوستانہ امداد کی فراہمی کے ساتھ ساتھ فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی روکے جانے کی ضرورت پر بھی تاکید کی۔ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ فلسطینیوں پر باہر سے کوئی فیصلہ مسلط نہیں کیا جا سکتا۔
اس گفتگو میں جہاد اسلامی فلسطین کے سیکریٹری جنرل زیاد النخالہ نے بھی فلسطینیوں، فلسطینی امنگوں، غزہ اور بیت المقدس کے مسئلے پر ایران کی قیادت، حکومت اور عوام کی جانب سے بھرپور حمایت کی قدردانی کرتے ہوئے غزہ اور غرب اردن میں فلسطین کی تحریک استقامت کی جاری مزاحمت کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے تاکید کی کہ یقین ہے کہ سرانجام جنگ میں فلسطینیوں کو ہی کامیابی حاصل ہوگی اور صیہونی غاصبوں کے پاس اس کے علاوہ اور کوئی چارہ نہیں کہ وہ فلسطینی قوم کے آہنی عزم و ارادے کے سامنے سرتسلیم خم کردیں۔

ٹیگس