ایران: جدید فوجی ڈرون اور قدر 29 میزائل کی رونمائی
Feb ۰۳, ۲۰۲۴ ۲۱:۱۷ Asia/Tehran
ایرانی فوج کے کمانڈر کے ہاتھوں آج جدید فوجی ڈرون اور "قدر 29" میزائل کی رونمائی عمل میں آئی۔
سحرنیوز/ ایران: ایران میں تیار کئے گئے "قدر 29" میزائل کی آج ہفتے کے روز ایک تقریب کے دوران فوجی کمانڈر کے ہاتھوں رونمائی عمل میں آئی۔ یہ میزائل 150 کلومیٹر تک مار کرنے اور ہر قسم کے ہیلی کاپٹر206 پر نصب کیے جانے کی صلاحیت کا حامل ہے۔
آج فوجی سربراہ کے ہاتھوں رونمائی انجام پانے والے فوجی ساز و سامان میں 25 کلوگرام وار ہیڈ لے جانے والا اور 9 گھنٹے کی پرواز کا دورانیہ رکھنے والا "محرم" خودکش ڈرون، 4 گھنٹے کی پرواز کی صلاحیت کا حامل "شاہین" جاسوس ڈرون اور 200 کلومیٹر تک مار کرنے والا "حیدر" کروز میزائل شامل ہیں۔ "حیدر" کروز میزائل طیارے سے داغا جاتا ہے۔