Mar ۰۱, ۲۰۲۴ ۱۰:۰۰ Asia/Tehran
  • ایران کی مسلح افواج خطے کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے قابل بھروسہ اور قابل اعتماد ہیں: صدر مملکت ابراہیم رئیسی

صدر مملکت سید ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ انتخابات میں عوام کی شرکت ملک کی سلامتی کی ضمانت اور مسلح افواج کے لئے مضبوط و مستحکم حمایت و پشت پناہ ہے۔

سحرنیوز/ ایران: صدر ایران ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی نے مسلح افواج کے کمانڈروں کے ساتھ ہونے والی ایک نشست میں ایران کی مسلح افواج کی انفرادی خصوصیات بیان کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح سے مسلح افواج کی شجاعت و بہادری، صلابت اور توانائیاں ملک کے اقتدار اور پائیدار سلامتی کا باعث بنی ہیں، مختلف شعبوں اور خاصطور سے انتخابات میں وسیع عوامی شرکت، ایران کی سلامتی کی ضمانت اور مسلح افواج کی مضبوط حمایت و پشتپناہی کا موجب ہے۔

صدر مملکت نے جدید ترین دفاعی اور حملہ کرنے والے ہتھیاروں، منجملہ ریڈار، ڈرون اور میزائل سسٹم کی تیاری میں ایران کی فضائيہ کے خود کفیل ہونے اور جنگی وسائل کی توانائی کو، دفاعی بنیادوں کی تقویت کا موجب قرار دیا اور کہا کہ بنیادی دفاعی تقویت کے لئے عمل میں لایا جانے والا ہر اقدام سلامتی کے لئے سرمایہ کاری اور دشمن کے مقابلے میں بہترین دفاع کا مظہر ہے۔

صدر ایران نے نالج بیسڈ ٹیکنالوجی سے فوجی ہتھیاروں کی پیداوار اور دفاعی سائنس و ٹیکنالوجی، منجملہ دفاعی اور فوجی مقابلے کے لئے وسائل کی تیاری میں تیز رفتار ترقی کے ساتھ ایران کی فضائیہ کے موثر و شائستہ اقدامات اور اسی طرح اعلی کمانڈروں کی موجودگی کو فوجی و دفاعی مہارت اور سائنس و ٹیکنالوجی کی بنیاد پر تیار کئے جانے والے ہتھیاروں کا بہترین سلسلہ قرار دیا- اس ملاقات کے آغاز میں ایران کی فضائیہ کے کمانڈر بریگیڈیئر حمید واحدی نے ایرانی فضائیہ کی توانائیوں اور منصوبہ بندی کے ساتھ عمل میں لائے جانے والے اقدامات کے بارے میں ایک مفصل رپورٹ پیش کی۔

ٹیگس