صدر ایران کی طرف سے شہباز شریف کو پاکستان کا نیا وزیر اعظم بننے پر مبارک باد
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i431150-صدر_ایران_کی_طرف_سے_شہباز_شریف_کو_پاکستان_کا_نیا_وزیر_اعظم_بننے_پر_مبارک_باد
صدر ایران سید ابراہیم رئیسی نے محمد شہباز شریف کو پاکستان کا نیا وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Mar ۰۳, ۲۰۲۴ ۱۷:۵۸ Asia/Tehran
  • صدر ایران کی طرف سے شہباز شریف کو پاکستان کا نیا وزیر اعظم بننے پر مبارک باد

صدر ایران سید ابراہیم رئیسی نے محمد شہباز شریف کو پاکستان کا نیا وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

  سحرنیوز/ ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت سید ابراہیم رئیسی نے ایک پیغام میں محمد شہباز شریف کو پاکستان کا نیا وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنی مستقل پالیسی کے تحت برادر اور پڑوسی ملک اسلامی جمہوریہ پاکستان کے ساتھ تمام میدانوں میں دوطرفہ تعلقات کی تقویت اور مضبوطی کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

رپورٹ کے مطابق سید ابراہیم رئیسی نے اپنے پیغام میں اس اعتماد کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک گہرے تاریخی اور ثقافتی تعلقات کی روشنی میں تعاون کے فروغ اور  اس کو مزید مضبوط بنانے کے لیے کام کریں گے۔ دونوں عظیم ممالک ایران اور پاکستان کے درمیان مطلوبہ اور قابل قدر تعلقات کے حصول کے لیے تعاون کو وسعت دیں۔

آیت اللہ رئیسی نے اس امید کا اظہار کرتے ہوئے کہ نئی پاکستانی حکومت پاکستان کی ترقی اور خوش حالی کی طرف قدم بڑھائے گی انہوں نے خداوند متعال کے حضور نئی حکومت اور پاکستانی قوم کی کامیابی و کامرانی  کے لئے دعا کی۔