Mar ۰۶, ۲۰۲۴ ۲۰:۱۰ Asia/Tehran
  • اس سال ماہ رمضان کے آغاز کے ساتھ ہی گزشتہ برس قومی و عالمی سطح پر شہرت حاصل کرنے والے ٹی وی شو

یہ ٹی وی شو ہر روز ماہ رمضان میں نشر کیا جائے گا اور افطار کے موقع پر روزہ داروں کا ساتھ دے گا۔

سحرنیوز/ ایران: گزشتہ برس کی طرح امسال بھی ایران سے بین الاقوامی سطح کے معروف قاری حامد شاکر نژاد، بین الاقوامی قاری اور سینیئر معلم قرآن احمد ابوالقاسمی، مشہور مبلغ دین حجت الاسلام قاسمیان اور عراق سے معروف قاری حسنین الحلو اور شام سے معروف قاری اور مبتہل رضوان درویش قرآنیات کے ماہرین کے بطور اس ٹی وی شو میں حاضر ہیں جبکہ میزبانی کی ذمہ داری بھی مذہبی پروگراموں کو ہوسٹ کرنے والے معروف اینکر رسالت بوذری کے سپرد کی گئی ہے جنہوں نے گزشتہ برس بھی ’’محفل‘‘ میں میزبانی کے فرائض انجام دئے تھے۔

 سحر عالمی نیٹ ورک کے دفتر رابطہ عامہ نے ایران کے ریڈیو ٹی وی کے ادارے (آئی آر آئی بی) کے ایک سینیئر عہدے دار محسن برمہانی کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس وقت ’’محفل‘‘  پروگرام اپنے پروڈکشن کے مرحلے سے گزر رہا ہے اور تہران میں شہدا کے مزار پر اس کی شوٹنگ جاری ہے۔

برمہانی کے مطابق اس ٹی وی شو کو گزشتہ برس کی نہج پر ہی تیار کیا جا رہا ہے۔

آئی آر آئی بی کے سینیئر عہدے دار کا کہنا ہے کہ یہ ٹی وی شو سماج میں مختلف فکر و نظر اور سوچ کے حامل سبھی افراد کو مد نظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں، ٹی وی شو کی پروڈکشن ٹیم کی کوشش یہ بھی ہے کہ پروگرام کی تزئین و آرائش میں عالم اسلام کی جھلک نظر آئے۔ ’’محفل‘‘ کے دوسرے سیزن میں بین الاقوامی مہمانوں کی شرکت میں اضافہ ہو گا۔

واضح رہے کہ بین الاقوامی سطح کے پانچ ماہرینِ قرآنیات اور دنیا بھر کے 150 ممتاز قرآنی مہمانوں کی شرکت کے ساتھ نشر ہونے والا خصوصی ٹی وی شو ’’محفل‘‘ گزشتہ برس ملکی اور عالمی  سطح پر قرآن کریم سے انسیت رکھنے والوں کی ایک کثیر تعداد کو اپنی طرف متوجہ کرنے میں کامیاب رہا اور ماہ رمضان کے دوران اس نے قرآنی ماحول سازی میں قومی و عالمی سطح پر بڑا اہم کردار ادا کیا۔

 

ٹیگس