آئی سی سی کی جانب سے ورلڈکپ 2023 کا شیڈول اپ ڈیٹ
ورلڈکپ کرکٹ 5 اکتوبر سے ہندوستان میں شروع ہوگا۔
سحر نیوز/ دنیا: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے 2 کوالیفائر ٹیموں کے کنفرم ہونے کے بعد کرکٹ ورلڈکپ 2023 کا شیڈول اپ ڈیٹ کردیا۔
زمبابوے میں ہونے والے کوالیفائنگ راؤنڈ سے سری لنکا اور ایک نان ٹیسٹ پلیئنگ ٹیم نیدرلینڈز نے کوالیفائی کیا۔
سری لنکا کرکٹ ٹیم اپنا پہلا میچ 7 اکتوبر کو جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گی، جبکہ اس کا آخری میچ 9 نومبر کو بنگلورو میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہوگا۔
ایونٹ کے لیے آخری کوالیفائی کرنے والی ٹیم نیدرلینڈز کا پہلا میچ 6 اکتوبر کو پاکستان کے خلاف حیدرآباد (دکن) اور آخری میچ 11 نومبر کو بنگلورو میں میزبان بھارت کے خلاف ہوگا۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ 12 اکتوبر کو حیدرآباد (دکن) میں ہوگا۔
واضح رہے کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 5 اکتوبر سے ہندوستان میں شروع ہوگا اورلڈکپ کا فائنل 19 نومبر کو کھیلا جائے گا۔