Mar ۲۹, ۲۰۲۴ ۱۱:۴۵ Asia/Tehran
  • غزہ سے متعلق اقوام متحدہ کی رپورٹ پر ایران کا بیان

اسلامی جمہوریہ ا یران نے غزہ میں غاصب صیہونی حکومت کے ہاتھوں فلسطینی عوام کی منظم نسل کشی کے لئے، صیہونی حکومت کے ساتھ ہی دنیا کی قومی حکومتوں اور بین الاقوامی سیاسی و قانونی اداروں کو بھی جواب دہ قرار دیا ہے۔

سحرنیوز/ایران: ارنا کے مطابق غزہ میں صیہونی حکومت کے ذریعے فلسطینی عوام کی منظم نسل کشی کے بارے میں اقوام متحدہ کے خصوصی رپورٹر کی رپورٹ پراسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا ہے کہ اس نسل کشی کے حوالے سے قومی حکومتوں اور بین الاقوامی سیاسی و قانونی اداروں کے بارے میں عالمی رائے عامہ ہی نہیں بلکہ تاریخ بھی فیصلہ کرے گی۔
ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے وزارت خارجہ کے ایکس پیج پر لکھا ہے کہ فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کی منظم نسل کشی کی اقوام متحدہ کے خصوصی رپورٹر نے صراحت کے ساتھ تصدیق کردی ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ اس رپورٹ کے آنے کے بعد دنیا کی قومی حکومتوں اور بین الاقوامی سیاسی و قانونی اداروں کو عالمی رائے عامہ کے ہی نہیں بلکہ تاریخ کے فیصلے کا بھی سامنا ہے کہ وہ اپنے انسانی، قانونی اور تاریخی فرائض پر عمل کرتے ہیں یا نہیں۔
قابل ذکر ہے کہ اقوام متحدہ کے خصوصی رپورٹر فرانچسکا البانیزی نے فلسطین کے بارے میں اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ تقریبا 6 مہینے سے غزہ پر اسرائيل کے حملے تسلسل کے ساتھ جاری ہیں، یہ میری ذمہ داری ہے کہ اس ہولناک ترین جرم کے بارے میں اپنی تحقیقات کی رپورٹ پیش کروں،غزہ میں منظم نسل کشی کی گئی ہے۔

ٹیگس