Mar ۲۹, ۲۰۲۴ ۱۱:۳۱ Asia/Tehran

ایران کے صدر نے غزہ کے مظلوم اور طاقتور عوام اور مزاحمتی دھڑے کی حمایت میں اسلامی جمہوریہ ایران کی اسٹریٹجی پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کے عوام کی استقامت نے صیہونی حکومت کے مقابلے میں مزاحمت کی طاقت و برتری کو ثابت کردیا ہے۔

سحرنیوز/ایران: ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی کے سیکریٹری جنرل زیاد النخالہ کے ساتھ ملاقات میں صیہونی حکومت کے مقابلے میں مزاحمتی قوتوں کی بہادری و استقامت کا ذکرکرتے ہوئے فلسطینی گروہوں کے درمیان اتحاد و یکجہتی کو سراہا اور کہا کہ آج غزہ صیہونی حکومت اور امریکہ کے سیاہ و تاریک اور بے مثال جرائم کے مقابلے میں، فلسطینی عوام کی مزاحمت اور پختہ ایمان کا منظر پیش کر رہا ہے۔
صدر مملکت نے مزاحمتی گروہوں اور غزہ کے عوام کی برتری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی غاصب حکومت کی بربریت اور جرائم کا مقابلہ کرنے کے لیے فلسطینی عوام اور مزاحمت نے اس کے خلاف ڈٹ جانے کو ہی اپنا آپشن قرار دیا ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ اس حکومت کا ناقابل تسخیر ہونا جھوٹ ہے اور غزہ کے عوام نے ثابت کر دیا ہے کہ یہ حکومت کسی بھی سطح پر کسی قانون اور بین الاقوامی معاہدے اور انسانی اصولوں کی پاسداری نہیں کرتی۔

ٹیگس