Apr ۰۹, ۲۰۲۴ ۱۶:۱۳ Asia/Tehran
  • ایٹمی ٹیکنالوجی اور ریڈیو میڈیسین پروڈکٹ میں ایران کی نمایاں پیشرفت

ایران کے ایٹمی انرجی کے ادارے کے سربراہ نے میڈیکل اور ریڈیو میڈیسین کے شعبے میں پندرہ نئے پروڈکٹ تیار کئے جانے کی خبر دی ہے۔

سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے ایٹمی انرجی کے ادارے کے سربراہ محمد اسلامی نے زور دے کر کہا ہے کہ ایران میں تیار کی جانے والی ریڈیو میڈیسین، کینسر کے ٹیومروں منجملہ پروسٹیٹ کا علاج کرنے اور اسے ٹھیک کرنے کی صلاحیت رکھتی ہيں۔

انھوں نے کہا کہ تین اسپتالوں میں مختلف وجوہات سے پیدا ہونے والے زخمیوں کے علاج معالجے کے لئے تین اسپتالوں میں وونڈ کلینک کا افتتاح ہونے سے کولڈ پلاسما کی پروڈکشن بھی شروع ہوگئی ہے جو مزید پچاس مراکز کی مدد کر سکتی ہے۔

محمد اسلامی نے زخموں کے علاج کے لئے جیٹ پلاسما سسٹم شروع کئے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تمام میدانوں میں ایٹمی ٹیکنالوجی کی پیشرفت کا اثر عوام کی زندگی اور ایران اسلامی کی ترقی میں نمایاں ہے ۔

ایران کے ایٹمی انرجی کے ادارے کے سربراہ محمد اسلامی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ایٹمی میدان میں ایک سو انسٹھ سائنسی و صنعتی پروڈکٹ کی رونمائی ہوئی ہے کہا کہ ایران کی ایٹمی صنعت کو تجارتی رفتار تیز کرنے اور تحقیقاتی اسٹرکچر کی توسیع کے سلسلے میں اچھے اقدامات ہوئے ہیں کہ جس کا صحت اور غذائی سیکورٹی اور ماحولیات پر اچھا اثر پڑے گا۔

اسلامی جمہوریہ ایران پروٹون اور کاربن کے ساتھ آئن تھراپی اور ریڈی ایشن سینٹر کی تعمیر کے سلسلے میں دنیا کے سات ممالک کی فہرست میں شامل ہے۔

ٹیگس