Apr ۱۰, ۲۰۲۴ ۰۴:۵۱ Asia/Tehran
  • صیہونی حکومت ساری ریڈ لائنوں کو عبور کرچکی ہے : وزیر دفاع ایران

ایران کے وزیر دفاع نے کہا کہ دنیا غیر یقینی کے ساتھ غاصب صیہونی حکومت کے توسط سے آشکارہ طور پر بین الاقوامی قوانین اور ریڈ لائنوں کو عبور کرنے کی نظارہ گر ہے-

سحرنیوز/ ایران : ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل محمد رضا قرائی آشتیانی نے ایک پیغام میں عیدالفطر کی آمد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے مسلمانوں کی طاعت  و بندگی اور عبادات کی قبولیت کی دعا کرتے ہوئے،  عالم اسلام کے پہلے مسئلے کے طور پر فلسطین کی اہمیت پر زور دیا- ایران کے وزیر دفاع نے نسل کش غاصب صیہونی حکومت کے ہاتھوں غزہ  میں رونما ہونے والے المناک واقعات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ غاصب صیہونی حکومت کے ہاتھوں فلسطین کے مظلوم اور مقتدر عوام کے خلاف جارحانہ کارروائیوں میں معصوم عورتوں، بچوں اور مریضوں کی شہادت ، اور مساجد، اسکولوں اور ہسپتالوں کی تباہی پر عالمی اداروں کی خاموشی کے سبب،  اس سال رمضان المبارک کی مٹھاس  تلخی میں تبدیل ہو گئی۔ 

بریگیڈیئر جنرل قرائی آشتیانی نے کہا کہ غاصب صیہونی حکومت کے جرائم کے تسلسل میں اس جارح حکومت کے ذریعے سفارتی مقامات پر حملے اور دمشق میں ایران کے قونصلر سیکشن پر میزائل حملہ، کہ جس میں سات فوجی اہلکار شہید ہوگئے تھے ، آشکارہ طور پر بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں اڑانے کے مترادف ہے۔ ایران کے وزیر دفاع نے اس امید کا اظہار کیا کہ امت مسلمہ اور اسلامی ممالک کے درمیان یکجہتی، باہمی تعلقات اور مضبوط دوستانہ تعلقات بالخصوص مسلم اقوام کے مفادات کے دفاع اور حمایت کے ساتھ ، فلسطینی سرزمین کو صیہونی قبضے سے آزاد کرایا جائے گا۔ .

 

ٹیگس