Apr ۱۴, ۲۰۲۴ ۱۰:۱۲ Asia/Tehran
  • غیر ملکی میڈیا میں ایران کے حملے کا ردعمل: اسرائیل پر ایرانی ڈرونز اور میزائلوں کی بوچھار

غیر ملکی میڈیا نے ایران کے حملے کے سلسلے میں کیا ردعمل دکھایا۔

این بی سی نیوز: ایران نے اسرائیل پر حملہ کیا اور اس حملے سے علاقائی جنگ کا امکان ہے۔ ایران نے پہلی بار اسرائیل پر حملہ کیا۔

رائٹرز: اسرائیل پر ایران کا بڑے پیمانے پر ڈرون حملہ، اسرائیل پر ایرانی ڈرون حملہ، تہران کے وقت کے مطابق ہفتہ کے آخری گھنٹوں میں شروع ہوا۔ عاموس یادلین نامی ایک ریٹائرڈ اسرائیلی جنرل نے اسرائیل کے چینل بارہ کو بتایا کہ ایرانی ڈرون بیس کلو گرام کے بارودی مواد سے لیس تھے۔

الجزیرہ: ایران نے اسرائیل کے خلاف "وعدہ صادق" کے نام سے آپریشن کا آغاز کردیا، پاسداران انقلاب اسلامی نے اعلان کیا ہے کہ "وعدہ صادق" آپریشن کے دوران اس نے درجنوں ڈرونز اور میزائلوں سے اسرائیل کو نشانہ بنایا اور یہ کارروائی، اسرائیلی جرائم کی سزا کا حصہ ہے۔

گارڈین: اسرائیل بڑے پیمانے پر ایرانی ڈرون حملوں کی زد میں ہے اور یہ اسلامی جمہوریہ ایران کا اسرائیل پر پہلا براہ راست حملہ ہے۔

دی ٹائمز آف اسرائیل: لوگوں کو پناہ گاہوں میں چلے جانا چاہیے، خطرے کے سائرن، اسرائیل پر ایرانی میزائل اور ڈرون حملے کے بعد پورے اسرائیل میں سنائی دیئے۔ اسرائیلی فوج نے شمالی جولان کی پہاڑیوں، جنوبی اسرائیل کے علاقے ناواتیم، ڈیمونا اور ایلات کے رہائشیوں سے کہا ہے کہ وہ اگلی اطلاع تک پناہ گاہوں کے قریب رہیں-

 

این پی آر: امریکی قومی سلامتی کونسل کی ترجمان ایڈرین واٹسن نے صدر بائیڈن کے حوالے سے کہا ہے کہ اسرائیل کی سلامتی کے لیے ہماری حمایت فولادی عزم کی حامل ہے- امریکہ اسرائیل کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اور ایران کے خطرات کے مقابلے میں اسرائیل کی مدد کرے گا.

بی بی سی: دنیا کو انتظار ہے کہ ایران کیا کرے گا خطے کے ممالک اور دنیا کے دیگر ممالک کے بہت سی دارالحکومتوں کے حکام دم بخود نظارہ گر ہیں اور انتظار کر رہے ہیں کہ ایران آئندہ دنوں میں کیا کرے گا۔

ٹیگس