Apr ۱۶, ۲۰۲۴ ۰۱:۵۷ Asia/Tehran
  • اپنی حد میں رہنا، ایران کی مسلح افواج کا امریکہ، برطانیہ، فرانس اور جرمنی کو سخت انتباہ

ایران کی مسلح افواج کے ترجمان نے امریکہ، برطانیہ، فرانس اور جرمنی کو صیہونی حکومت کی حمایت بند کرنے کی یاد دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی جارح کی ٹانگیں توڑ دی جائيں گی۔

سحرنیوز/ایران: ارنا کے مطابق جنرل ابوالفضل شکارچی کا کہنا تھا کہ ہم امریکہ، برطانیہ، فرانس اور جرمنی کو ایک بار متنبہ کرتے ہیں کہ وہ روبہ زوال، شر پسند،قانوشکن، دہشت گرد اور طفل کش غاصب صیہونی حکومت کی حمایت بند کردیں۔    

انہوں نے مذکورہ تینوں ملکوں کے رہنماؤں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ اچھی طرح جانتے ہیں کہ ایران جنگ پسند نہیں اور نہ ہی جنگ کا دائرہ وسیع کرنا چاہتا ہے۔  

ایران کے مسلح افواج کے ترجمان نے کہا کہ  لیکن اگر آپ نے اس مایوس اور بے بس صیہونی حکومت سمیت کسی نے بھی اپنی حد سے بڑھنے کی کوشش کی تو اس کی ٹانگیں توڑ دی جائيں گی۔  

جنرل ابوالفضل شکارچی نے مزید کہا کہ ہم نے وعدہ صادق آپریشن میں اسلامی ایران کے بہادر اور طاقتور جوانوں کی اس غیبی طاقت کا ایک حصہ آپ کو دکھایا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے دشمن شکن میزائلوں اور ڈرون طیاروں نے پوری گھن گرج کے ساتھ آپ کے ترقی یافتہ ریڈاروں، فضائی دفاع کے نظاموں اورنام نہاد آئرن ڈوم کو چھلنے کرکے، ناجائز اور جرائم پیشہ صیہونی حکومت کے فوجی اڈوں کو تہس نہس کرکے رکھ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نصیحت کرتے ہیں کہ اسلامی ایران کے جائز اور قانونی اقدام کی مذمت کرنے کے بجائے دانشمندی سے کام لیں اوردلدل میں دھنسی ہوئی ناجائز، احمق اور دہشت گرد صیہونی حکومت کی حمایت نہ کریں اور خود کو اسرائیل کی دھکائی ہوئی آگ میں جھونکنے سے باز رہیں۔

ٹیگس