Apr ۱۶, ۲۰۲۴ ۱۵:۰۴ Asia/Tehran

آخری لمحے راستہ بدل کر اپنے ٹارگیٹ کو تباہ کردیا ایرانی میزائل نے

سحرنیوز/ایران: اس ویڈیو کلپ میں ایران کے آواز کی رفتار سے زیادہ تیز چلنے والے بیلسٹک میزائل کے حیرتناک انداز کو دیکھا جا سکتا ہے جو کہ ٹکرانے سے چند لمحے پہلے اچانک اپنے راستے کو تبدیل کرکے اپنے ہدف کو تباہ کر دیتا ہے ۔یہ صلاحیت اس میزائل کے ترقی یافتہ ایروڈائنامک کنٹرول اور پوزیشننگ ٹیکنالوجی کی عکاسی کر رہی ہے جو کہ وارہیڈ کی رفتار اور رخ کو تبدیل کرسکتی ہے۔
ایسی ایئروبیٹک صلاحیت نہ صرف ایران کے میزائلوں کی معیاری ٹیکنالوجی کی علامت ہے بلکہ اس سے اس بات کی بھی عکاسی ہوتی ہے کہ ایران نے کس حد تک دنیا کی جدیدترین فوجی ایئرواسپیس انجنیئرنگ پر توجہ دی ہے۔قابل ذکر ہے کہ ایران کے جوابی حملے کے دوران متعدد "خیبرشکن" نام کے بیلسٹک میزائل مکمل کامیابی کے ساتھ صیہونیوں کے نیواتیم ایئربیس سے ٹکرائے تھے۔

ٹیگس